کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سوئی سدرن نے14اگست کو گیس کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق 14 اگست کو گیس بند نہیں کی جائے گی۔ ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق روزانہ رات کے اوقات میں ہونے والی گیس کی لوڈ مینیجمنٹ کو آج رات یعنی بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب کوموخر کیا جائے گا، شہریوں کو 15 اگست کی درمیانی شب رات 12 بجے تک بلا تعطل گیس دستیاب رہے گی۔
103


