حب(ایچ آراین ڈبلیو)چوکی گڈانی موڑ موسیٰ ہوٹل کے قریب مسافر بس الٹنے سے 40 سالہ خاتون خیر جان جاں بحق ہو گئیں، لاش حب سول اسپتال منتقل کر دی گئی۔ حادثے میں خواتین و مرد سمیت 17 افراد زخمی ہوئے جنہیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کراچی سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا-


