96

جمعرات کوملک بھرمیں بینک اورمالیاتی ادارے بند رہیں گے،اسٹیٹ بینک آف پاکستان

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعرات کو ملک بھر میں بینک اور مالیاتی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یومِ آزادی کے موقع پر جمعرات 14 اگست کو ملک بھر میں تمام بینک اور مالیاتی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ “اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمعرات 14 اگست 2025 کو حکومتِ پاکستان کے اعلان کے مطابق یومِ آزادی کے موقع پر عام تعطیل کے باعث بند رہے گا۔”

مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ یومِ آزادی کی تعطیل کے تحت تمام کمرشل بینک، مائیکروفنانس بینک اور ڈویلپمنٹ فنانس ادارے بھی 14 اگست کو اپنی سرگرمیاں معطل رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں