پالتو کتےنے3 سالہ ننھی بچی کا چہرہ نوچ ڈالا

کوٹلی(ایچ آراین ڈبلیو)پالتو کتے نے گھر کے صحن میں کھیلتی ہوئی 3 سالہ ننھی بچی کا چہرہ نوچ ڈالا تاہم ورثاء کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوٹلی کی تحصیل کھوئی رٹہ کے نواحی علاقے کھوڑ اچھالہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک پالتو کتے نے گھر کے صحن میں کھیلتی تین سالہ معصوم بچی پر حملہ کر دیا۔

کتے نے بچی کے چہرے کو کاٹ لیا، جس سے وہ لہولہان ہو گئی۔بچی کے ورثاء کا کہنا ہے کہ کتے کے مالک کو فوری طور پر اطلاع دی گئی، مگر اس نے بچی کا علاج کروانے سے انکار کر دیا۔متاثرہ خاندان نے تھانہ کھوئی رٹہ میں تحریری درخواست دی، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں