کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید کی جانب سے تفتیشی افسران کو تفتیشی اخراجات کی مد میں چیکس تقسیم کئے گئے
ایس ایس پی لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید نے 24 تفتیشی افسران کو دوران تفتیش اخراجات کی مد میں 31 لاکھ روپے کی مالیت کے چیک تقسیم کئے
اس موقع ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ مقدمات کی تفتیش ایمانداری اور غیر جانب داری سے عمل میں لائی جائے تفتیشی عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر وسائل کو استعمال میں لایا جائے گا اور کسی بھی افسر کے خلاف تفتیش میں غفلت لاپرواہی کی شکایت پر سخت ایکشن لیا جائے گا
ایس ایس پی لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید نے مزید کہا کہ تفتیشی عمل میں درکار مالی اخراجات کو بروقت متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے اپروول کروا کر افسران کو ادائیگی کی جائے گی اس ضمن میں اکاؤنٹنٹ کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کاسٹ آف انوسٹی گیشن کے بلز کی چھان بین کے مراحل کو شفافیت سے بلا تعطل جلد مکمل کیا جائے تاکہ تفتیش کے دوران آنے والے اخراجات کی تفتیشی افسران کو بروقت ادائیگی ہوسکے


