کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)راشد منہاس روڈ پر حادثے کے بعد ڈمپرز جلانے میں ملوث 18 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، زیر حراست افراد سے آج تفتیش کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈمپرز جلانے کے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 18 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
ڈی آئی جی ویسٹ عرفان علی بلوچ نے بتایا کہ زیر حراست افراد سے آج تفتیش کی جائے گی،جو بےقصورہوااُسےرہا کردیا جائےگا۔عرفان علی بلوچ کا کہنا تھا کہڈمپرزجلانےمیں ملوث افرادکےخلاف قانونی کارروائی کی جائےگی، سی سی ٹی وی کی مدد سے بھی ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ کسی بے قصور کو مقدمے میں نامزد نہیں کیا جائے گا اور زیر حراست کسی بھی شخص کی گرفتاری فی الحال ظاہر نہیں کی گئی۔


