لاڑکانہ (ایچ آراین ڈبلیو) قتل کیس میں ملوث و اشتہاری ملزم سمیت تین منشیات فروش ملزمان گرفتار، چرس اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد۔
۔ASP رتوڈیرو فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) محمد علی صاحب کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ رتوڈیرو سب انسپیکٹر اشفاق احمد شر کی شہداد کوٹ روڈ اور طیبہ لاڑ والے علاقے میں کامیاب کاروائیاں.
قتل جیسے سنگین نوعیت کے کیس میں ملوث و اشتہاری ملزم اصغر تنیو اور تین منشیات فروش ملزمان پیارا خان بگٹی،اللہ بخش عمرانی اور ارشاد چنہ کو 3100 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے.
دوسری جانب ایک اور کامیاب کاروائی کے دوران چھینی گئی موٹر سائیکل CD70 ماڈل 2015 برآمد کرکے اصل اونر زبیر احمد کے حوالے کردی گئی ہے۔
مذکورہ ملزمان سے تفتیش سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کاروائیاں جاری ہیں.


