اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)سی ڈی اے نے قانونی طریقے سے مارگلہ ٹاؤن میں نئی مسجد بنائی، طلبہ اور انتظامیہ کو اعتماد میں لے کر پرانی مسجد سے نئی مسجد منتقل کی گئی۔ پرانی مسجد کو مسمار بھی نئی مسجد کو آباد کرنے کے بعد باقاعدہ انتظامیہ کی رضامندی سے عوام کی سہولت کے لیے کیا گیا، تاکہ عام عوام کے لیے راستے کھلے کیے جاسکیں.
لیکن فتنہ خوارج کے مولوی، خاص طور پر لال مسجد کے مولانا عبدالعزیز، جو پاکستان کو اسلامی ریاست ہی تسلیم نہیں کرتے، موقع غنیمت جان کر نفرت اور فساد پھیلانے میں مصروف ہیں۔ اس شیطان ملا کا کام نفرت انگیز بیانیہ پھیلانا اور ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنا ہے۔
14 اگست قریب ہے، قوم جشن آزادی کے ساتھ ساتھ اپنی فتح منارہی ہے، اور یہ فسادی عناصر سازشیں کر رہے ہیں۔ علماء حق کو چاہیے کہ وہ اس فتنے کے خلاف متحد ہوں اور مولانا عبدالعزیز جیسے فساد کے بیج بوتے ہوئے لوگوں کا بائیکاٹ کریں۔
پاکستان پر سایہ خدائے ذوالجلال ہے تو لہٰذا جو بھی اس ملک کیلئے فتنہ کھولنے کی کوشش کرے گا تو وہ خود اسی فتنے کے شر کا شکار ہو کر تباہ و برباد ہو جائے گا.


