248

سندھ حکومت نے پنشنروں پر بم گرا دیا،نئےپنشنرزکوپنشن میں کافی نقصان ہوگا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ حکومت نے 31 جولائی 2025 کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین کے لیے خالص پنشن پر 63.5 فیصد الاؤنس کو کم کر کے 15 فیصد کر دیا ہے جس سے 47.5 فیصد تک کمی ہو جائے گی، جو کہ انتہائی ظالمانہ فیصلہ ہے۔ نئے پنشنرز کو پنشن میں کافی نقصان ہو گا۔

فرض کریں کہ جس کی بنیادی تنخواہ 1 اگست 2025 کو 150,000 ہے، تو پہلے اصول کے مطابق، انہیں بنیادی تنخواہ × 63.5% (95,000) ماہانہ پنشن ملنی تھی۔

لیکن اب نئے اصول کے تحت اسے 15% (22,000) ماہانہ پنشن ملے گی، جس کا مطلب ہے کہ 95,000-22,000 = 73,000 کا نقصان ہوگا۔ سندھ حکومت نے 31 جولائی کو میمورینڈم جاری کیا جس پر اگلے ہی دن سے عملدرآمد کا حکم شامل تھا تاکہ کسی ملازم کو اس ملازم دشمن پالیسی سے بچنے کیلئے ایک دن کی بھی مہلت نہ مل سکے اور کوئی ملازم سابقہ قانون سے فائدہ نہ اٹھا لے-

اپنا تبصرہ بھیجیں