اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)نان فائلرز کے بینک سے رقم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافے کا اطلاق کردیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل نہ ہونے والے افراد پر بینک سے رقم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی کا آغاز ہو گیا ہے۔ یومیہ 50 ہزار سے زائد رقم نکلوانے پر 0.8 فیصد ٹیکس لاگو ہے، اس سے قبل یومیہ 50 ہزار سے زائد رقم نکلوانے پر0.6 فیصد ٹیکس عائد تھا۔
46


