حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو) تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی حیدراباد عدیل حسین چانڈیو نے ایک مؤثر اور فعال نظام متعارف کروایا ہے جس کے تحت ایسے علاقوں کی نشاندہی اور نگرانی کی جائے گی جہاں اقلیتوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں سب سے زیادہ ہوتی ہیں۔ یہ اقدام انصاف اور شمولیت کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
یومِ اقلیت کے موقع پر ایک اوپن فورم کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں عام عوام بالخصوص اقلیتی برادری کے افراد کو اپنے مسائل پیش کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ اس فورم میں اہم علاقوں سے تعلق رکھنے والے سینیئر اور تجربہ کار سب ڈویژنل پولیس افسران (SDPOs) براہِ راست عوامی شکایات سنیں گے اور جواب دیں گے۔
شرکت کرنے والے ایس ڈی پی اوز
جناب کاشف قادری
جناب صغیر مگھیری
جناب وحید علی شاہ
جناب رحیم علی چانڈیو
جناب ایم خان برہمانی
جناب مجتبیٰ شیخ


