60

کورنگی ساڑھےپانچ جمعہ گوٹھ کی ہائیڈرنٹ مافیا طاقتورنکلی،لاکھوں گیلن سرکاری پانی فروخت

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)مسلسل نشاندہی کےباوجود غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹ بند نہ ہو سکے کُھلّم کُھلا سرکاری پانی چوری وہ بھی 24 گھنٹے-ہائیڈرنٹ مافیا عباس بلوچ کا کہنا ہے کہ میرے اوپر تک تعلقات ہیں میرا کام کوئی بند نہیں کرا سکتا-چاہے جتنی خبریں چلا لو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا تھانہ ابراہیم حیدری میں ایس ایچ او بھی میری مرضی سے لگتے ہیں-

کورنگی ساڑھے پانچ جمعہ گوٹھ کی ہائیڈرنٹ مافیا طاقتور نکلی، روزانہ لاکھوں گیلن سرکاری پانی فروخت ہونے لگا علاقہ مکین بوند بوند کیلئے ترس گئے-دن رات سوزوکیوں کی لمبی قطاریں باوثوق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ واٹر بورڈ کے دو نام نہاد وال مین اور تھانہ ابراہیم حیدری ایس ایچ او کو باقاعدگی سے تگڑی رقم پہنچائی جاتی ہے تو ایس ایچ او میرا کام کیوں بند کروائے گا-

کورنگی نمبر ساڑھے پانچ جمعہ گوٹھ میں غیر قانونی ہائیڈرنٹ چلانے والی مافیا نے کئی سال سے آبادی کے پینے کا پانی بند کر دیا کوئی کچھ نہ کر سکا مہر کراچی بیرسٹر مُرتضٰی وھاب کے بھی کھوکلے دعٰوے نکلے-اور تو اور ذرائع نے انِکشاف کیا ہے کہ نیوی کی سرکاری لائن سے چار انچ کی کنکشن چوری کی گئی ہے وہ بھی واٹر بورڈ وال مین کی ملی بھگت سے 24 گھنٹے سرکاری پانی فروخت کیا جا رہا ہے ادارے خواب خرگوش کی نیند سو رہے ہیں-

ذرائع کے مطابق عباس بلوچ نے اِسی چار انچ کنکشن میں سے علاقے کے تین نام نہاد ہائیڈرنٹ مافیا کو کنکشن فراہم کی ہیں جن سے پر کس 20 ہزار ہفتہ یعنی تین لوگوں سے 60 ہزار روپے ہفتہ بٹورنے میں مصروف ہیں-اور یہ تینوں شخص جس میں وسیم گبول، یوسف گلڑی،اور فاروق گلڑی، ان تینوں نے گھروں میں بہت بڑے ٹینک بنائے ہوئے ہیں، یہ تینوں عباس کے ساتھ مل کر کُھلّم کُھلّا 24 گھنٹے سرکاری پانی فروخت کر رہے ہیں-

اور ان کو ایس ایچ او تھانہ ابراہیم حیدری اور سیاسی پارٹی کے چند نام نہاد کالی بھیڑیوں کی مکمل سرپرستی حاصل ہے-مُحکمہ واٹر بورڈ میں شامل کالی بھیڑیوں، پولیس، سیاسی پارٹی کی ملی بھگت سے سرکاری پانی فروخت عرصہ دراز سے جاری ہے-علاقہ مکینوں کی ایم ڈی واٹر بورڈ، ڈی جی رینجر سندھ بیرسٹر مُرتظٰی وھاب ڈپٹی کمشنر ملیر اور ایس ایس پی ملیر سے ہائیڈرنٹ مافیا اور ان کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف فِل فور نوٹس لینے کا مطالبہ

اپنا تبصرہ بھیجیں