55

مناواں میں سکیورٹی فورسزنےبھارتی ڈرون کونشانہ بنا کرزمین پرگرادیا

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)مناواں میں سکیورٹی فورسزنےبھارتی ڈرون کونشانہ بنا کر زمین پر گرا دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈرون کی پاکستانی حدود میں نقل و حرکت دیکھی گئی تھی، جس پر فوری کارروائی کی گئی۔ ابتدائی تحقیقات میں ڈرون کو سرویلنس کے لیے استعمال ہونے والا قرار دیا گیا ہے، اور اس میں کوئی بارودی مواد موجود نہیں تھا۔ حساس اداروں نے ڈرون کو تحویل میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں