حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)ایکنک نے306 کلومیٹر طویل حیدرآباد تا سکھر موٹروے M-6 کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے، جسے 5 سیکشنز میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلے 3 سیکشنز اسلامی ڈویلپمنٹ بینک کے قرض سے 180 کلومیٹر تک تعمیر ہوں گے، جبکہ باقی 2 سیکشنز وفاقی فنڈز یا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کیے جائیں گے۔ منصوبے کی لاگت 307 ارب روپے سے زائد ہے، جس میں 15 انٹرچینج، دریائےسندھ پرایک بڑا پل،19انڈرپاس، 6 فلائی اوورز اور ہر 50 کلومیٹر پر 10 سروس ایریاز شامل ہوں گے۔ موٹروے سکھر سے خیرپور، نوشہروفیروز، بینظیر آباد، مٹیاری اور جامشورو سے گزرتے ہوئے حیدرآباد پہنچے گی۔ اس منصوبے کو 30 ماہ میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔


