پاکستان اسٹاک ایکسچینج، آئی ایم ایف معاہدے کے مثبت اثرات، 1437 پوائنٹس کا اضافہ

آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کا مثبت آغاز ہوا ہے۔

بازارِ حصص کے 100 انڈیکس میں 1437 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 71 پر آ گیا۔

آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 220 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 16 ہزار 633 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں