اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) ایف آئی اے نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے صحافی وحید مراد کو کالعدم تنظیم سے متعلق پوسٹوں پر گرفتار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات اسلام آباد میں اپنے گھر سے مشکوک انداز میں اٹھائے جانے والے صحافی وحید مراد کو آج اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کر دیا گیا ہے۔
جج عباس شاہ نے استفسار کیا کہ صحافی وحید مراد کو کب گرفتار کیا گیا، ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ کل رات گرفتار کیا گیا، حکام نے کہا وحید مراد نے کالعدم تنظیم سے متعلق پوسٹس کی ہیں، ایکس اور فیس بک اکاؤنٹ کے حوالے سے تفتیش کرنی ہے، اس لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
سیشن عدالت کے جج عباس شاہ نے صحافی وحید مراد کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، مراد کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔


