55

پاکستان سےایران،دیگرخلیجی ممالک کےلیےفیری سروس چلانےکا لائسنس جاری

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان سے ایران اور دیگر خلیجی ممالک کے لیے فیری سروس چلانے کا لائسنس جاری کردیا گیا۔ اس حوالے سے نجی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد عمر نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں فیری سروس ایران تک شروع کی جائے گی اور بعد ازاں اسے سعودی عرب ،عمان، عراق اور یو اے ای تک بڑھایا جائے گا۔ اس کے علاوہ وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز جنید انور چوہدری کا کہنا تھا کہ فیری سروس سے تجارت، لاجسٹکس اور سفر کوبھی فروغ ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں