کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ کی زیرِ قیادت تھانہ شرافی گوٹھ کی حدود میں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن،منشیات کے اڈے مسمارکردیئے گئے-
ضلع ملیر پولیس نے تھانہ شرافی گوٹھ کی حدود ریڑھی گوٹھ میں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا، جس کی قیادت ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ نے خود کی۔
ایس ایس پی ملیر موقع پر موجود رہے اور آپریشن کی براہ راست نگرانی کرتے ہوئے پولیس پارٹی کو منشیات کے تمام اڈے گرانے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کا حکم دیا۔
منشیات کے خلاف آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری، ایس ایچ اوز، ڈی ایس پیز، انٹیلیجنس اسٹاف اور لیڈی پولیس اہلکاروں نے بھرپور حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران پولیس نے تلاش ڈیوائسز کے ذریعے متعدد مشتبہ افراد کو چیک کیا، جبکہ اہلکاروں نے باڈی وورن کیمرے بھی نصب کر رکھے تھے۔پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے کر داخلی و خارجی راستوں کو مکمل سیل کیا گیا۔
جدید ٹیکنیکل ذرائع اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر مخصوص مقامات کی نشاندہی کی گئی۔منشیات کے خلاف آپریشن شرافی گوٹھ، مانسہراہ کالونی، ہاشم گوٹھ اور بند آڈے اور اعتراف کے علاقوں میں کیا گیا۔کارروائی کے دوران پولیس نے منشیات کے اڈے زمین بوس کر دیے۔
دوران کاروائی تین مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا جن کی شناخت شہزاد،آیاض اور آمان کے نام سے ہوئی۔ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اعلی کوالٹی چرس اور فروختگی رقم برآمد ہوئی۔ ملزمان منشیات کی ترسیل کے نیٹ ورک میں متحرک کردار ادا کر رہے تھے۔ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ نے کہا کے “منشیات فروش معاشرے کے دشمن ہیں، ان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔


