64

قومی اسمبلی اجلاس،کےالیکٹرک سےمتعلق متعدد اراکین نےشکایات کے انبار لگا دیے

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)قومی اسمبلی اجلاس کے دوران کے الیکٹرک سے متعلق متعدد اراکین قومی اسمبلی کی شکایات سامنے آگئیں۔پیپلز پارٹی کےرکن قومی اسمبلی نے شکایت لگاتےہوئےکہا کہ کےالیکٹرک کی جانب سےپورے علاقےکےفیڈربند کردیےجاتےہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ کے الیکٹرک کے سوال پر کراچی کے تمام ایم این ایز نے ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں۔

پی پی پی رکن منور علی تالپور نے کہا کہ اگر ایک یا دو گھر بجلی کا بل نہیں دیتے تو انکی بجلی کاٹیں، یہ کیا پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دیتے ہیں۔وزیر مملکت عبدالرحمٰن خان کانجو نے یقین دلایا کہ بجلی سے متعلق سب کی جو شکایات ہیں ان کو حل کریں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آپ ممبران کو بلائیں ان سے میٹنگ کریں اور مسئلہ حل کریں۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کے الیکٹرک سے متعلق سوال مؤخر کر دیا۔ انہوں نے کراچی کے مسئلے پر متعدد اراکین کو وزیر مملکت سے میٹنگ کی ہدایت کر دی۔ایاز صادق نے کہا کہ امین الحق صاحب اور باقی ممبران جائیں اور وزیر مملکت کے ساتھ میٹنگ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں