بلوچستان کے ضلع سبی میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا،جعفرایکسپریس بچ گئی

سبی(ایچ آراین ڈبلیو)بلوچستان کے ضلع سبی میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا ہوا جس سے جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا اس وقت ہواجب پشاور سے کوئٹہ جانیوالی جعفر ایکسپریس اسٹیشن سے کچھ فاصلے پر تھی، دھماکا ٹریک سے دو سے ڈھائی فٹ کے فاصلے پر ہوا، تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جائے وقوعہ اور ٹریک کا معائنہ کیا جا رہا ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں