بھکر(ایچ آراین ڈبلیو)چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کےمرکزی پروگرام”(بارہی)”پرسیکیورٹی کے انتظامات فل پروف ہوگئے-ڈی پی اوبھکر شہزاد رفیق اعوان کی ہدایت پر چہلم حضرت امام حسین ؓکے مرکزی پروگرام 11/12 صفر المظفر” پر کوٹلی امام بارگاہ قدیمی قبرستان مجالس پر سیکیورٹی ڈیوٹی کے انتظامات مکمل
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح بھکر میں بھی چہلم حضرت امام حسینؓ کے سلسلے میں جلوس و مجالس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ ضلع بھکر کا اس حوالے سے مرکزی پروگرام گیارہ۔بارہ صفر المظفر کو امام بارگاہ مسافرہ شام قدیمی قبرستان بھکر سٹی میں منعقد ہوتا ہے۔ جو ”بارہی” کے نام سے منسوب ہے اس پروگرام میں ہزاروں کی تعداد میں عزادارشریک ہوتے ہیں۔
سیکیورٹی پلان کے مطابق 1400 سے زائد پولیس آفیسران وملازمان ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جن میں ضلع پولیس کے 800 سے زائد پولیس افسران و اہلکاران ، پنجاب کنسٹیبلری کی 05 ریزرو، ضلع میانوالی خوشاب سے 05 ریزرو ،150 لیڈی کنسٹیبلان، ایلیٹ پولیس فورس کی 10 ٹیمیں اور ٹریفک سٹاف کے 200 سے زائد افسران و ملازمان شامل ہیں۔
امام بارگاہ کی تمام داخلی راستوں پر چیکنگ کیلئے پولیس اہلکار تعینات کیے گیۓ ہیں جبکہ ملحقہ راستوں پر ایلیٹ پولیس فورس پٹرولنگ کے فرائض سرانجام دے گی ، بھکر سٹی ایریا کے تمام انٹرنس پوائنٹس پر بھی پکٹس لگائی گئی ہیں۔
پروگرام کی جگہ پنڈال اور اطراف کے تمام راستوں پر خفیہ CCTV کیمرہ جات لگائے گیۓ ہیں جبکہ مرکزی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب ، خاردار تاریں بھی لگائی گئی ہیں اور میٹل ڈیکٹیکٹرکے ذریعے بھی چیکنگ کی جارہی ہے۔ اونچے مقامات اور چھتوں پر سنایپر تعنیات کیے گیے ہیں،
گلیوں کو قناتیں لگا کر سیل کر دیا ہے، پولیس کے ہمراہ رضا کاربھی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں ،موبائل کیم وین کے ذریعے تمام راستوں اور آمد ورفت کی نگرانی کی جا رہی ہے۔
مانیٹرنگ کیلئے ڈی پی او آفس بھکر میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں پر بلا تعطل تمام پروگرام کی مسلسل نگرانی عمل میں لائی جارہی ہے-ضلع کے تمام پتن ہاۓ اور بین الصوبائی داجل چیک پوسٹ پر چیکینگ کا نظام انتہائی سخت کر دیا ہے نیز ضلع کے تمام انٹری پوائنٹ پر بھی ناکہ بندیاں قائم کر کے چیکینگ کی جا رہی ہے- انجمن تاجران ، مرکزی لائسنس داران ،امن کمیٹی، سول سوئٹی اور میڈیانمائندگان کی طرف سے بھی انتظامات میں اعانت و مدد فراہم کی جارہی ہے۔


