67

مین گیس سپلائی لائن کی شفٹنگ،متعدد علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)24 انچ قطر کی مین گیس سپلائی لائن کی شفٹنگ کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں رات کے اوقات میں گیس کی فراہمی معطل رہےگی۔ ترجمان سوئی سدرن گیس کے مطابق جام صادق پل کے قریب بی آر ٹی یلو لائن منصوبے کے روٹ کے ساتھ 24 انچ قطر کی مین گیس سپلائی لائن کی شفٹنگ کے لیے پہلے مرحلے کی منصوبہ بند سرگرمی کو انجام دینے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں ضروری خدمات فراہم کرنے والی سروسز کیلیے رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک گیس کی مکمل بندش رہے گی ان علاقوں میں ڈی ایچ اے (تمام فیز)، ڈیفنس ویو، اختر کالونی، اعظم بستی، قیوم آباد، کلفٹن بلاک 3, 5 اور 6 شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں