اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)الیکشن کمیشن نے سزا یافتہ ایم این ایز، ایم پی ایز اور سینیٹر کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا-قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان کو ڈی سیٹ کر دیا گیا-سینیٹ سے قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز کو بھی ڈی سیٹ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا-
اراکین قومی اسمبلی زرتاج گل، رائے حیدر علی، حامد رضا، رائے حسن نواز کو بھی ڈی سیٹ کردیا گیا-ایم پی اے انصر اقبال، جنید افضل ساہی اور محمد مرتضیٰ اقبال کو بھی ڈی سیٹ کردیا گیا-قومی اسمبلی کے 5 اور صوبائی اسمبلی پنجاب کے 3 حلقوں میں دوبارہ الیکشن ہونگے-
این اے 17 ہری پور
این اے 96 فیصل آباد
این اے 104 فیصل آباد
این اے 143 ساہیوال
این اے 191 ڈیرہ غازی خان
پی پی 73 سرگودھا
پی پی 98 فیصل آباد
پی پی 203 ساہیوال


