وہاڑی(ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد افضل کی جانب سے کمپلینٹ سیل میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے انٹر ڈسٹرکٹ ویڈیو لنک سسٹم کے ذریعے شرکت کی کھلی کچہری کے دوران شہریوں کی جانب سے پیش کی گئی 20 مختلف درخواستوں پر فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران کو بذریعہ ویڈیو لنک ہدایات جاری کی گئیں۔
ڈی پی او وہاڑی محمد افضل نے اس موقع پر کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو براہِ راست سننا اور ان کے فوری حل کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے، اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔شہریوں نے ڈی پی او وہاڑی کے اس بروقت اور مؤثر اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس سے عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔


