افغان شہریوں کے پاکستان سے انخلا کا معاملہ، ززرادت داخلہ نے کے پی حکومت سے تفصیلات طلب کر لی

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) افغان شہریوں کے پاکستان سے انخلا کا معاملہ، ززرادت داخلہ نے کے پی حکومت سے تفصیلات طلب کر لی، کتنی تعداد میں افغان شہری کے پی میں موجود ہیں؟تفصیلات طلب،کتنی تعداد میں کے پی سے افغان شہریوں کو واپس بھیجا گیا؟تفصیلات طلب، افغان شہریوں کے انخلا سے متعلق اقدامات کی بھی رپورٹ طلب، افغان باشندوں کی تعداد اور ان کے تازہ ترین سٹیٹس سے متعلق بھی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ 31 مارچ سے افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز بھی غیرقانونی تصور کیے جائینگے۔

31 مارچ تک ان افغان باشندوں کو ان کے ملک واپس بھیجا جائے گا جن کے پاس افغان سیٹیزن کارڈ ہیں۔ اس وقت سب سے زیادہ افغان باشندے پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں