واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکی حکومت نے چین کو خبردار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر چینی حکومت نے ویڈیو ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی فروخت کے معاہدے کی منظوری نہ دی تو ایپ کو امریکا میں بند کردیا جائے گا۔
امریکی وزیر تجارت نے کہا کہ اگر چین نےٹک ٹاک کی فروخت کے مجوزہ معاہدے کی منظوری نہ دی تو امریکا میں اس کی سروس بند کر دی جائے گی۔


