اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ایف آئی اے نےنجی این جی اوکی چیئرپرسن کوگرفتارکرلیا،ملزمہ جعلسازی سےبچوں کوگود لینے کے نام پرامریکا اسمگل کرتی تھی-ایف آئی اےاینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے نجی این جی او کی چیئرپرسن کو گرفتارکرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق گرفتارملزمہ معصوم بچوں کی غیرقانونی اسمگلنگ میں ملوث پائی گئی، ملزمہ کے خلاف کارروائی امریکی قونصل خانے کی شکایت پرعمل میں لائی گئی، گرفتار ملزمہ جعلسازی سے بچوں کو گود لینے کے نام پرامریکا اسمگل کرتی تھی
73


