کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)لیاری مرزا آدم خان روڈ کوئلہ گودام گھرمیں شوہر کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی-جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 45 سالہ بختاور کے نام سے کی گئی-مقتولہ کو اس کے شوہر نواب نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے-پولیس نے بروقت کارروائی کرتےہوئےملزم نواب کوگرفتارکرکے پستول برآمد کرلی-مقتولہ 7 بچوں کی ماں تھی-واقعہ گھریلو جھگڑے کا نتیجہ ہے-ملزم موبائل فون پر بات کرنے پر اپنی بیوی پر شک کرتا تھا-


