38

مکیش کمارچاؤلہ نے موٹرسائیکل سواروں کو بڑی خوشخبری سنادی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)وزیرایکسائزاینڈ ٹیکسیشن سندھ مکیش کمارچاولہ نے نئی نمبر پلیٹس کے اجرا کے حوالے سے موٹرسائیکل سواروں کو بڑی خوشخبری سنادی۔تفصیلات کے مطابق وزیر ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن سندھ مکیش کمار چاولہ نے سندھ میں موٹر سائیکلوں کی نئی نمبر پلیٹس کے اجرا کی تاریخ میں توسیع کا عندیہ دے دیا۔

وزیرایکسائزاینڈ ٹیکسیشن سندھ نے کہا پرسوں ایک میٹنگ میں تاریخ میں توسیع کا فیصلہ ہوسکتا ہے، نئی نمبر پلیٹس کی سپلائی آہستہ ہے تو حکومت کے پاس تاریخ میں توسیع کا آپشن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ اسکیم کراچی سے کشمور تک سندھ بھر کیلیے ہے، اب تک 20 لاکھ نئی نمبر پلیٹس جاری کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں