کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی ایکسپو سینٹر میں ’مائی کراچی‘ نمائش سے خطاب میں کہا کہ کراچی کو اگر “داراللفافہ” کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ یہاں ہر شخص لفافہ مانگ رہا ہے۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ جب ترقی کی بات آتی ہے تو سب “مائی کراچی” کہتے ہیں، لیکن جب مالی امداد مانگی جاتی ہے تو سب “وائے کراچی” کہنے لگتے ہیں۔ ٹیسوری نے کہا کہ وفاق سے کراچی کے لیے 40 ارب روپے منظور ہوئے ہیں جن میں سے 20 ارب منتقل ہو چکے ہیں۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ ایم کیو ایم نے کراچی میں انڈر پاسز، فلائی اوورز، ٹراما سینٹرز اور ماڈل ہسپتال جیسے منصوبے دیے، اور کراچی کا اصل مقدمہ لڑنے کی صلاحیت صرف انہی کے پاس ہے۔
66


