کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نےگورنرسندھ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل جب میئر 20 ارب روپے مانگیں گےتو گورنر صاحب کہیں گے کہ میں تو مذاق کر رہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر کی باتیں کروڑوں کی ہیں لیکن دکان پکوڑوں کی بھی نہیں۔ سعدیہ جاوید کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق گورنر کے دور میں کےفور منصوبے کا ڈیزائن خراب ہوا، اس کی دستاویزات گورنر ہاؤس میں دستیاب ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشرف دور میں کے الیکٹرک کی نجکاری میں ایم کیو ایم پیش پیش تھی، اور یونٹ و سیکٹر کی سطح پر سہولتیں دی گئیں۔
49


