حب(ایچ آراین ڈبلیو)بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی جیٹی میں سمندری پانی کی رنگت گلابی ہونے پر محکمہ تحفظ ماحولیات نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات عمران سعید کاکڑ کے مطابق گڈانی کے ساحلی پانی میں طویل عرصے سے جمود پایا جا رہا تھا، جس کے نتیجے میں پانی میں قدرتی طور پر خوردبینی حیاتیاتی تبدیلیاں رونما ہوئیں۔ انہی تبدیلیوں کی وجہ سے پانی کی رنگت گلابی ہوئی۔ ماحولیاتی ماہرین کے مطابق پانی کی رنگت میں اس تبدیلی کی اصل وجہ ہالوفیلک بیکٹیریا اور نمک برداشت کرنے والے دیگر خوردبینی جانداروں کی غیر معمولی افزائش ہے۔ یہ جاندار نہ صرف پانی کو گلابی رنگ دیتے ہیں بلکہ انسانی صحت کے لیے ممکنہ طور پر خطرناک بھی ہو سکتے ہیں۔
41


