کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے گورنر سندھ کامراں ٹیسوری کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر صاحب اگست کے مہینے میں تو لسانیت کو سائیڈ میں رکھ دیتے۔ بھائی کا لقب لے کے شہر سے بھتہ وصولی لوگوں کو یاد ہے۔ ایم کیو ایم کے سابقہ گورنر کے دور میں کے فور کا ڈیزائن خراب ہوا۔ مشرف دور میں کے الیکٹرک کی نجکاری ہوئی تو ایم کیو ایم آگے آگے تھی۔ ایم کیو ایم کے سیکٹروں یونٹوں سے کے الیکٹرک کو آسانی فراہم کی گئی۔ سعدیہ جاوید نے کہا کہ گورنر صاحب نے صحیح فرمایا کہ یہ شہر بھتہ خوروں کا تھا۔اب کراچی کے باسی سیاسی شعور رکھتے ہیں۔
39


