ٹھٹھہ (ایچ آراین ڈبلیو) پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے سینکڑوں کارکنان کا سندھو دریائے پر 6 متنازعہ کینالوں کے خلاف ٹھٹھہ میں دولھہ دریاء پل پر احتجاجی دھرنا میں شامل کارکنان کی ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا کر 6 کینالوں کے خلاف سخت نعرے بازی۔ سندھو دریاء پر تمام کینال نامنظور کی نعرے بازی۔ احتجاجی دھرنے میں ایم این اے صادق میمن، صوبائی وزیر محمد علی ملکانی، ریاض شاہ شیرازی، رخسانہ شاہ، سینیٹر دوست علی جیسر سمیت بڑی تعداد میں خواتین و مرد کارکنان کی شرکت۔ ۔پیپلز پارٹی کا کالاباغ ڈیم کی طرح 6 کینالوں کے منصوبے کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان۔ نثار کھوڑو کا 6 کینال منصوبے کے خلاف دوسرے مرحلے میں سندھ بھر میں تحصیل سطح پر احتجاجی دھرنے اور مظاھروں کا اعلان۔ 4 اپریل کے بعد چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کینالوں کے خلاف ڈویزن سطح پر احتجاجی جلسے کرینگے ، پیپلز پارٹی 6 کینال منصوبے کے خلاف کموں شھید ہر بھی دھرنہ دے گی۔نثار کھوڑو نے کہا کہ ۔جب تک وفاقی حکومت چولستان کینال سمیت 6 کینالوں کے منصوبے سے دستبرداری کا اعلان نہیں کرے گی تب تک پیپلز پارٹی تحریک جاری رکھے گی۔ ۔ماضی میں کالاباغ ڈیم کے خلاف تحریک ٹھٹھہ سے شروع کی آج پہر 6 کینالوں کے خلاف تحریک ٹھٹھہ سے شروع کی ہے۔ جو آج پیپلز پارٹی پر تنقید کر رہے ہیں وہ کالاباغ ڈیم کی حمایت میں آمر پرویز مشرف کی گود میں بیٹھے تھے۔


