39

بنوں پولیس اسٹیشن پر خوارج کا حملہ اور پولیس اور فوج کا مشترکہ آپریشن

بنوں(ایچ آراین ڈبلیو)نواحی علاقے فتح خیل لیڑا پل پر واقع پولیس چوکی پر گزشتہ رات تقریباً ڈھائی بجے دہشتگردوں نے چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا-

حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی مدد کے لیے پاک فوج کی بھاری نفری بشمول کوئیک رسپانس فورس (کیو آر ایف) اور بکتر بند گاڑیاں بنوں کینٹ سے فوری روانہ ہوئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا۔فوج نے کنگر پل کے قریب خوارج کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور پیشہ ورانہ مہارت اور جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت جوابی کارروائی کی۔

-اس مشترکہ آپریشن کے نتیجے میں تین دہشتگرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ جائے وقوعہ سے خون آلود جوتے اور خون کے نشانات بھی ملے، جو ظاہر کرتے ہیں کہ زخمی دہشتگردوں کو ان کے ساتھی فرار کروا لے گئے۔

۔ اس حملے میں کانسٹیبل روخنیاز شہید اور تین اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

۔ فوج اور پولیس کی مکمل آپریشنل ہم آہنگی کی وجہ سے پولیس فورس کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے اردگرد کے علاقوں کو گھیرے میں لے لیا ہے تاکہ مفرور دہشتگردوں کو گرفتار کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں