بریگیڈ کمانڈر کا بنوں کے مقامی اسپتال کا دورہ،زخمیوں سے اظہاریکجہتی

لکی مروت(ایچ آراین ڈبلیو)سانحے کے زخمیوں سے اظہارِ یکجہتی، بریگیڈ کمانڈر کا بنوں کے مقامی اسپتال کا دورہ-لکی مروت کے علاقے سربند میں2اگست کو خوارج کے چھوڑے گئے آر پی جی کے دھماکے میں زخمی ہونے والے بچوں اور شہریوں کی عیادت کے لیے، بریگیڈ کمانڈر نے 3 اگست کو مقامی اسپتال کا دورہ کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بنوں اور ایس پی سٹی بھی ان کے ہمراہ تھے۔بریگیڈ کمانڈر نے زیر علاج متاثرین سے ملاقات کی، ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا، اور اسپتال میں جاری طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔بریگیڈ کمانڈر نے زخمیوں کو ہر ممکن بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں