وادیٔ تیراہ(ایچ آراین ڈبلیو)خوارج اپنے ہی جال میں پھنس گئے، آئی ای ڈی نصب کرتے ہوئے دھماکہ، پانچ خوارج جہنم واصل ہوگئے-2 اور 3 اگست کی درمیانی شب، وادیٔ تیراہ کے علاقے بٹائی میں سالار چوک کے قریب ایک زور دار دھماکہ ہوا۔
دھماکہ اس وقت پیش آیا جب خوارج سالار کمپلیکس کی جانب جاتے ہوئے راستے میں آئی ای ڈی نصب کر رہے تھے۔دھماکے کے نتیجے میں پانچ دہشتگرد موقع پر ہی جہنم واصل ہو گئے۔ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج، فتنہ الخوارج کے کمانڈر عثمان عرف لارم اور یاسر افغان کے قریبی ساتھی تھے۔


