کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے پاکستان آٹو موبائل سپیئر پارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلر ایسوسی ایشن کے 06 رکنی وفد نے ارشد اسلام کی قیادت میں ملاقات کی
اس موقع پر اظہر اقبال، احسن عزیز، محمد شعیب، نعیم احمد و دیگر ممبران نے شرکت کی۔
وفد نے پولیس چیف سے ملاقات کے دوران آٹو موبائل اینڈ اسپیئر پارٹس ایسوسیشن کو درپیش مسائل سے اگاہ کیا جنھیں پولیس چیف نے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ملاقات کے اختتام پر وفد نے پولیس چیف کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔


