دوسرا ٹی ٹوئنٹی،ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی، سیریز برابر

لاہور(ایچ اڑاین ڈبلیو)دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دے دی، میزبان ٹیم نے آخری گیند پر چوکا لگاکر ہدف حاصل کیا، 3 میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچز کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج صبح پاکستانی وقت کے مطابق 5 بجے فلوریڈا میں شروع ہوا۔پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی جانب سے حسن نواز نے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے، کپتان سلمان علی آغا نے 38 اسکور کیے کب کہ فخر زمان نے 20 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر نے 19 رنز کےعوض 4 وکٹیں حاصل کیں، گودا کیش موتی نے 39 رنز دے کر دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔

جواب میں ویسٹ انڈیز نے 134 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا، گودا کیش موتی 28 اور کپتان شائی ہوپ نے 21 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ روسٹن چیز اور جیسن ہولڈر نے 16، 16 رنز اسکور کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں