افسوسناک واقعہ،بھائی کے ہاتھوں بہن قتل ہوگیا

میاں چنوں(ایچ آراین ڈبلیو)بھائی کے ہاتھوں بہن قتل،افسوسناک واقعہ پیش آیا-میاں چنوں تھانہ صدر کی حدود میں واقع نواحی گاؤں چک نمبر 43/15-ایل میں ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا، جہاں رات گئے بھائی نے اپنی بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

عوامی ذرائع کے مطابق، قاتل کا نام شفیق ولد رفیق ہے، جس کا تعلق چک نمبر 116/15-ایل سے بتایا جا رہا ہے۔پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور ضروری شواہد اکٹھے کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔مزید تفتیش جاری ہے، واقعہ کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں