باجوڑ(ایچ آراین ڈبلیو)پاک فوج، ایس ایس جی، سی ٹی ڈی اور مقامی پولیس کی مشترکہ کارروائیاں- شمالی و جنوبی علاقوں میں بھرپور طریقے سے جاری ہیں-17 دہشتگرد ہلاک، 11 زخمی، متعدد فرار کی کوشش میں۔
دہشتگردوں کے زیر استعمال زیرِ زمین کنکریٹ بنکر تباہ، متعدد ٹھکانے نذرِ آتش۔کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں جدید اسلحہ، IEDs، بارودی مواد اور مواصلاتی آلات برآمد یا تلف-علاقے کو مکمل کلئیر کرنے کے لیے سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری۔شہریوں کا بھرپور تعاون سیکیورٹی فورسز پر اعتماد کا مظہر۔


