کرنل گمشدگی واقعہ: گاڑی دریافت، سرچ آپریشن ختم، بیٹی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)ریسکیو 1122 کے ترجمان نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ 11 روز سرچ آپریشن جاری رہنے کے بعد جمعہ کو منیبہ کو ڈھونڈنے کا عمل بند کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ان کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کر دی گئی ہے۔

راولپنڈی ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی فیز فائیو میں بارشوں کے بعد پانی کے ریلے میں بہہ جانے والی گاڑی او ریٹائرڈ کرنل قاضی اسحاق کی ڈیڈ باڈی کا پتہ چند روز قبل لگا لیا گیا تھا تاہم ان کی بیٹی کی تلاش میں تاحال کامیابی نہیں ہوئی جس کے بعد آج سرچ آپریشن ختم کر دیا گیا ہے اور ان کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کر دی گئی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی حاکم خان نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا ہے کہ ’11 روز قبل راولپنڈی میں واقع ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی کے فیز فائیو میں بہہ جانے والے ریٹائرڈ کرنل قاضی اسحاق کی گاڑی مل گئی ہے، تاہم ان کی بیٹی منیبہ کا پتہ نہیں چل سکا۔‘

حکام کے مطابق گاڑی ریٹائرڈ کرنل کے گھر سے تقریباً دو کلومیٹر دور دریا سواں میں ایک گہرے گڑھے سے ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں