جشن آزادی اور معرکہ حق کے عنوان سے تقریب و ریلی کا انعقاد

جامشورو(ایچ آراین ڈبلیو)کوٹری گورنمنٹ علی بابا ڈگری کالج کی جانب سے جشن آزادی اور معرکہ حق کے عنوان سے تقریب و ریلی کا انعقادکیا گیا-

تفصیلات کے مطابق، کوٹری گورنمنٹ علی بابا بوائز ڈگری کالج میں جشن آزادی معرکہ حق کے عنوان سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر مانجھند اسد کریم سومرو، پرنسپل فضل کریم صدیقی، پروفیسر محمد نواز سومرو ودیگر نے جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق میں پاک فوج کے جوانوں، قیام پاکستان کے بانیوں اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا

مقرّرین نے کہا کہ آزادی ہمیں بھرپور قربانیوں کے بعد ملی ہے اور اس کی حفاظت کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ جشن آزادی کی تقریبات ضلع بھر میں 14 اگست تک جاری رہیں گی،

اس موقع پر مختیارکار کوٹری ماجد علی خاصخیلی، پروفیسر حافظ محمد سومرو، اسٹاف آفیسر عرفان علی چنا، رفیق خاصخیلی، کالج کے فوکل پرسن سہیل قمبرانی، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی تقریب کے بعد کالج میں جشن آزادی کے حوالے سے ریلی نکالی گئی، جس میں پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے پر جوش نعرے لگائے گئے-

اپنا تبصرہ بھیجیں