56

شفاء انٹرنیشنل ہسپتال کی مبینہ غفلت، کینسر کا مریض علاج کے بغیر جاں بحق

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)شفاء انٹرنیشنل ہسپتال کی مبینہ غفلت، کینسر کا مریض علاج کے بغیر جاں بحق ہوگیا-آئی-10/1 اسلام آباد کا رہائشی اسامہ، جو کینسر میں مبتلا تھا، شفاء انٹرنیشنل ہسپتال لایا گیا جہاں صرف 6 گھنٹے قیام کے بعد 1,17,349 روپے کا بل دیا گیا۔ لواحقین ادائیگی نہ کر سکے تو مبینہ طور پر مریض کو ہسپتال سے نکال دیا گیا اور موٹر سائیکل بطور ضمانت رکھ لیا گیا۔ چند گھنٹے بعد اسامہ کا انتقال ہو گیا۔

اسامہ کے دوستوں کے مطابق ہسپتال نے نہ صرف ان کا موٹر سائیکل ضبط کیا بلکہ صحافیوں کی مداخلت پر انہیں بلا کر زبردستی تحریری بیان بھی لیا۔ میڈیا میں خبر آنے پر موٹر سائیکل واپس کر دیا گیا، مگر شناختی کارڈ، اشٹام پیپر اور انوائس تاحال واپس نہ کی گئی۔

یاد رہے شفاء ہسپتال کو زمین غریب مریضوں کے مفت علاج کے وعدے پر دی گئی تھی، مگر یہ واقعہ ان دعوؤں پر سوالیہ نشان ہے۔ عوام اور سوشل میڈیا پر واقعے کی شدید مذمت اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں