تحصیل دوسلی میں مقامی بریگیڈ کمانڈر کا گڑیوم بازار کا دورہ

شمالی وزیرستان (ایچ آراین ڈبلیو) تحصیل دوسلی میں مقامی بریگیڈ کمانڈر نے گڑیوم بازار کا دورہ کیا اور عوام سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے مقامی دکانداروں اور نوجوانوں سے علاقائی مسائل، امن و امان اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

علاقہ مکینوں نے سیکیورٹی فورسز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے قیامِ امن کے لیے ان کی قربانیوں کی تعریف کی۔ بریگیڈ کمانڈر نے عوام کو یقین دلایا کہ سیکیورٹی فورسز علاقے میں امن و ترقی کے لیے اپنی کاوشیں بدستور جاری رکھیں گی، تاکہ مقامی آبادی کو ایک محفوظ اور خوشحال ماحول فراہم کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں