سانگھڑ(ایچ آراین ڈبلیو)گزشتہ روزپولیس ٹریننگ کالج شاہدادپورکی پرنسپل وایس ایس پی زاہدہ پروین کی جانب سےسالانہ اسپورٹس گالا میلا کاانعقاد جوش وخروش سےکیا گیا،ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سارہ جاوید نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ٹریننگ کالج میں نئے بھرتی پولیس کانسٹیبل مرد و خواتین اور سینئیر کورس کرنے والے اہلکاروں کے درمیان کرکٹ، فٹبال، والی بال، سائیکل ریس، رسہ کشی اور150میٹردوڑکے مقابلے کئے گئے۔ شرکاء نے پرجوش انداز میں مقابلوں میں حصہ لینے والے مرد و عورتوں کو خوب داد دیں۔ مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سارہ جاوید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی جسمانی اور ذہنی تربیت میں کلیدی کرداراداکرتے ہیں مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ نوجوان لڑکیوں نے ایس ایس زاہدہ پروین کی سرپرستی میں خوب ٹریننگ کی ہے ان کااعتماد دیکھ کراندازہ لگایاجا سکتا ہے کہ ہماری بچیوں میں قابلیت ہے صرف مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ پرنسپل پولیس ٹریننگ کالج زاہدہ پروین نے اپنے خطاب کہا آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہاں جدید طریقہ سے کیڈٹ کو ٹریننگ دی جارہی ہے مستقبل میں انہیں نوجوانوں نے ملک میں امن امان قائم کرنا اور دھشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے۔
تقریب کے اختتام پر کامیاب کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، شیلڈ اور دیگر انعامات بھی تقسیم کئے گئے،حاضرین نے اسپورٹس گالا فیسٹیول کو سراہا اور اسے ایک مثبت اور صحت مند سرگرمی قرار دیا۔


