سیکیورٹی فورسزنے نورڑ، میریان میں انٹیلی جنس بیسڈ ایک بڑا آپریشن شروع کر دیا

بنوں(ایچ آراین ڈبلیو)سیکیورٹی فورسز نے نورڑ، تھانہ میریان میں انٹیلی جنس بیسڈ ایک بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے۔ یہ دہشت گردوں کے خاتمے کا عزم ہے۔فورسز نے علاقے میں سخت ناکہ بندیاں قائم کی ہیں اور خفیہ معلومات پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کی برق رفتار کارروائی سے دہشت گرد فرار ہو چکے ہیں، مگر ان کی گرفتاری کے لیے وسیع سرچ آپریشن جاری ہے۔ہمارے بہادر جوان دہشت گردوں کا پیچھا کر رہے ہیں اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں