صادق آباد(ایچ آراین ڈبلیو)پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کے حملے میں 5 پولیس اہلکار شہید، ایک ڈاکو ماراگیا-صادق آباد کے علاقہ ماہی چوک کے قریب درجنوں ڈاکوؤں نے رات گئے پولیس پوسٹ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 5 پولیس شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے چوکی پر راکٹ بھی داغے، شہدا میں محمد عرفان، محمد سلیم، خلیل احمد، غضنفر عباس اور نخیل حسین شامل ہیں، مقابلے میں ایک ڈاکو بھی مارا گیا۔پولیس کے مطابق شہید اہلکار 6 ماہ سے کچے میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے، شہید ہونے والوں میں سے 3 اہلکاروں کا تعلق بہاولنگر سے ہے، شہدا کی مکمل اعزاز کے ساتھ تدفین کی جائے گی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نےشہید پولیس اہلکاروں کوبھرپورخراج عقیدت پیش کیا اورشہدا کےلواحقین سےدلی ہمدردی واظہار تعزیت کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ پولیس جوانوں نے تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرنے والے ڈاکوؤں کا جواں مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان نے ڈی پی او رحیم یار خان کو ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔


