41

تاجر رہنما وممتازسینئروکیل خواجہ شمس الاسلام پرفائرنگ،دوران علاج انتقال کرگئے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)درخشاں تھانے کی حدود میں واقع ڈیفنس فیز 6 میں فرحان اکیڈمی کے قریب فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے دوران معروف تاجر رہنما مزمل پراچہ کے جنازے میں شریک افراد کو نشانہ بنایا گیا۔فائرنگ کے اس واقعے میں ممتاز سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام اور ان کے صاحبزادے گولیوں کا نشانہ بنے۔

فوری طور پر دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ساوتھ سٹی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دورانِ علاج خواجہ شمس الاسلام جانبر نہ ہو سکے اور دم توڑ گئے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ کے محرکات کی تفتیش جاری ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے فنگر پرنٹس سمیت دیگر فرانزک شواہد حاصل کیے جا رہے ہیں۔

شمس الاسلام سول، کریمنل اور زمینی تنازعات کے ماہر وکیل کے طور پر جانے جاتے تھے اور وہ متعدد ہائی پروفائل مقدمات کی پیروی کر رہے تھے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جب کہ پولیس نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق جنازے کے دوران فائرنگ کا عمل اچانک شروع ہوا، جس سے وہاں بھگدڑ مچ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں