کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کورنگی گودام چورنگی کے قریب نجی بینک کے باہر کیش وین لوٹنے کی واردات ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کی میڈیا سے گفتگو -بدقسمتی سے ایک واردات ہوئی ہے جس میں بینک الحبیب کے باہر سے کیش لوٹا گیا ہے-کار سوار ملزم آئے تھے جنہوں نے 97 لاکھ روپے لوٹے ہیں-
ڈاکو آگے گئے اور دوسری کار چھین کر فرار ہوئے ہیں-ملزم اپنی گاڑی چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں-تکنیکی بنیاد پر تحقیقات کرتے ہوئے ملزموں کا سراغ لگانے کی کوشش کررہے ہیں-ہماری ایک ٹیم نے اس کیس پر کام شروع کردیا ہے-معلوم کررہے ہیں کہ کیا کیش منتقلی کا وقت روز یہی ہوتا تھا-
ڈاکو آلٹو کار چھین کر فرار ہوئے ہیں، جو گاڑی چھوڑی ہے اس سے کچھ شواہد ملے ہیں-بینک کی طرف سے ایس او پیز کو کتنا فالو کیا گیا، اس پہلو کو بھی دیکھ رہے ہیں-


